کولمبیا کا فلسطین کے حوالے سے بڑا اعلان

کولمبیا

نیوزٹوڈے:    کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے رملہ میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کولمبیا نے فلسطین کو باقاعدہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ میں سفارتخانہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کولمبیا کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ کولمبیا نے اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے ماہ رملہ میں کولمبیا کا سفارتخانہ کھولا جائے گا۔

اسی دوران، گزشتہ روز آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کے رہنماؤں نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان پچھلے کئی ہفتوں سے متوقع تھا لیکن بدھ کو یہ رسمی اور مؤثر انداز میں سامنے آیا۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ ہم اوسلو اور میڈرڈ کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ آئرلینڈ اور فلسطین کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دیگر ممالک بھی ہمارے نقش قدم پر چلیں گے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا کہ ان کا ملک 28 مئی کو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک باضابطہ طور پر 28 مئی سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+