قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو فوری اپنالیں

ہارٹ اٹیک

نیوزٹوڈے: ایک طبی تحقیق جو کہ اسپین میں کی گئی، نے انکشاف کیا کہ روزانہ کتنے قدم چلنے سے عمر بڑھنے کے ساتھ دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک اور جلدی موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ Granada یونیورسٹی کے محققین نے اس بات کا تعین پہلی بار کیا کہ روزانہ کتنے قدم چل کر لوگوں کی صحت پر زیادہ سے زیادہ مثبت اثر ہوتا ہے۔ 

1960 کی دہائی میں مقبول یہ خیال کہ صحتمند رہنے کے لیے روزانہ دس ہزار قدم چلنے چاہییں، اب اس تحقیق کے زریعہ جزوی طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس کے بجائے، تحقیق بتاتی ہے کہ قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے روزانہ سات سے آٹھ ہزار قدم چلنا کافی ہوتا ہے، جو کہ تقریباً 6.4 کلومیٹر کے برابر ہے۔

مزید یہ کہ تحقیق میں یہ بھی ظاہر ہوا کہ چلنے کی رفتار بھی صحت پر اضافی اثر انداز ہوتی ہے، یعنی سست روی کے بجائے تیز قدموں سے چلنا بہتر ہے۔ اس تحقیق میں ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا پر مبنی بارہ مطالعات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج نے یہ بھی دکھایا کہ ہر فرد کے لیے دس ہزار قدم چلنا ممکن نہیں ہوتا، خاص طور پر شروع میں، لیکن آہستہ آہستہ قدموں کی تعداد بڑھانے سے بھی صحت پر فائدہ ہوتا ہے۔اگرچہ کم تعداد میں قدم چلنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے اگر وہ تیزی سے چلے جائیں تو-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+