عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کے آسان عادات

قدرتی پروسیس

نیوزٹوڈے: عمر بڑھنے کی قدرتی پروسیس کو روکنا تو ممکن نہیں، لیکن چند مفید عادات اپنا کر آپ اس عمل کو سست ضرور کر سکتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے مطابق، آپ آٹھ خاص عادات کے ذریعے اپنی جسمانی عمر میں اضافے کو چھ سال تک دھیما کر سکتے ہیں۔

یہ عادات میں جسمانی وزن، خون میں شوگر کی مقدار، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو مناسب حد میں رکھنا، بہترین نیند لینا اور صحت بخش خوراک کو اپنا معمول بنانا، باقاعدگی سے جسمانی مشقت کرنا اور تمباکو سے پرہیز شامل ہیں۔ ان کو اپنا کر آپ نہ صرف دل کی صحت بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ اپنی حیاتیاتی عمر کی رفتار کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

اس سٹڈی میں شامل ہونے والے افراد کی اوسط عمر 47 سال تھی، اور تحقیق سے پتا چلا کہ جو لوگ دل کے معاملے میں صحتمند تھے، وہ بیولوجیکل طور پر چھ سال کم عمر نظر آتے ہیں۔ہم عموماً تاریخ پیدائش کو عمر کی پیمائش کا زریعہ سمجھتے ہیں، لیکن طبی اعتبار سے ایک بائیولوجیکل ایج بھی ہوتی ہے جو کہ جسمانی اور ذہنی کارکردگی سے تعین ہوتی ہے۔ جینیاتی عوامل، زندگی کا طریقہ اور دیگر عوامل اس بائیولوجیکل عمر پر اثرانداز ہوتے ہیں، جس کے بڑھ جانے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

اس تحقیق سے کرانیکل اور بائیولوجیکل عمر کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، اور یہ بھی پتا چلا ہے کہ صحتمند زندگی گزارنے کی عادات سے عمر بڑھ سکتی ہے -

مزید برآں، کچھ علمی تحقیقات بتاتی ہیں کہ دماغ کی تازگی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے موسیقی، فنون لطیفہ اور زبانیں سیکھنے جیسے سرگرمیاں بھی اہم ہیں۔ دماغی صحت کو بہتر بنانے والی سرگرمیوں کا مقصد دماغی سیلز کے درمیان نئے رابطے بنانا اور دماغی پلاسٹسٹی کو فروغ دینا ہے، جو کہ عمر بڑھنے کے ساتھ کم ہو جاتی ہے۔

یاد رہے کہ صحتمند عمر بڑھنے کے لیے مثبت سوچ، خوش رہنے اور اپنی جذباتی صحت کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی دیکھ بھال بھی اہم ہے، اور اس کے لیے مراقبہ، ذاتی ترقی کے کورسز اور معاشرتی رابطے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+