ہفتے کے کس دن ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؟
- 08, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ہارٹ اٹیک ایک ایسا مرض ہے۔ اگر فوری طبی مدد نہ ملے تو زندگی میں محرومیوں کا خطرہ ہڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے زیادہ پیر کے دن ہوتا ہے۔انہوں نے آئرلینڈ کے اسپتالوں میں 2013 سے 2018 کے درمیان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے زیرعلاج رہنے والے 10 ہزار سے زیادہ مریضوں کا جائزہ لیا- اور اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئیSTEMI ہارٹ اٹیک کی سب سے سنگین قسم ہے جس کے دوران دل کی مرکزی شریان مکمل طور پر بلاک ہو جاتی ہے۔
اور انسان کی زندگی ختم ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے-ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ چھٹی کے دن آنے والے ہفتے کی مصروفیات کا خیال جسم میں چند ہارمونز کی سطح بڑھاتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھنے اور خون جمنے جیسے مسائل سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس کو مدنظر رکھ کر ضروری ہے کہ ہفتے کے ان دنوں کی نشاندہی کی جائے جب دل سے جڑے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔ پرہیز ضروری ہے تاکہ آنے والے دنوں میں ہارٹ اٹیک میں مبتلاافراد کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے-خیال رہے کہ سینے میں تکلیف، سانس لینے میں مشکلات، متلی، پیٹ میں درد، دل کی دھڑکن تیز ہو جانا، انزائٹی، ٹھنڈے پسینے اور سر چکرانے کو ہارٹ اٹیک کی علامات قرار دیا جاتا ہے۔جب بھی ایسا ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں
تبصرے