وہ عادات جو گردوں کے مرض کی وجہ بنتی ہیں
- 14, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: گردے ہمارے جسم میں کسی واٹر فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔جس طرح واٹر فلٹر پانی سے ان چیزوں کو نکالتا ہے جو ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں، بالکل اسی طرح گردے بھی ہمارے جسم سے غیر ضروری مادوں کو فلٹر کر کے پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں اور ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر کے مسائل کو حل کرنے او ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مگر آپ کچھ عام چیزوں کا خیال رکھ کرگردوں کے تکلیف دہ اور جان لیوا امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
مفید غذا کا استعمال
گردوں کا کام ہر قسم کی غذاؤں اور مشروبات کو فلٹر کرنا ہے ، نمک، چینی اور چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال گردوں کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ پھلوں، سبزیوں اور اناج کا زیادہ استعمال گردوں کے لیے مفیدہیں۔اس لیے پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں-
نمک کا استعمال کم کریں
نمک ہمارے جسم کے لیےضروری ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔نمک کا زیادہ استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے اور یہ بیماری گردوں کے مرض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔اس لیے نمک کا استعمال کم کریں-
پانی کا زیادہ استعمال
پانی کا کم استعمال گردوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے پان کم پینے سے گردے خشک ہو جاتے اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں-مناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے گردوں کے اندر موجود ننھے فلٹرز رک جاتے ہیں جس سے گردوں میں پتھری اور انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے۔پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں-
تمباکو نوشی سے بچیں
تمباکو نوشی سے گردوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہےاور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے گردوں کے لیے خون کی فراہمی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔اس لیے اس سے پرہیز کریں-
اس کے علاوہ جنک فوڈ، ڈائیٹ مشروبات کا زیادہ استعمال،نیند کی کمی،اینٹی بایوٹیکس ادویات کا زیادہ استعمال، اور پیشاب کو روکنا بھی ہمارے گردوں کو متاثر کرتا ہے-
تبصرے