سفید آٹے کا استعمال کن بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے؟

سفید آٹا

نیوزٹوڈے: ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید آٹے کو ریفائنڈ فلور کہا جاتا ہے جو کہ انسانی معدے کے لیے سفید گوند سے زیادہ کچھ نہیں۔ اس کے زیادہ استعمال سے نہ صرف معدے کے مسائل بڑھتے ہیں بلکہ آنتوں کی بیماریاں بھی عام ہوجاتی ہیں۔ اس کے زیادہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے اور یہ قبض اور جگر کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ سفید آٹے میں گیسٹرک خصوصیات ہیں جو تیزابیت کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ سفید آٹے میں فائبر کی کمی کی وجہ سے قبض، سردرد اور ڈپریشن جیسی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ ماہرین اور دیگر احباب کی رائے کے پیش نظر لوگوں کو سفید آٹے کی بجائے چکی کا آٹا استعمال کرنا چاہیے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+