کچھ افراد لیفٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں ممکنہ جواب سامنے آگیا

لیفٹ ہینڈ

نیوزٹوڈے:  دنیا بھر کے افراد زیادہ تر دائیں ہاتھ کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں صرف دس فیصد افراد لیفٹ ہینڈ ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر افراد لیفٹ ہینڈ کیوں ہوتے ہیں؟ 

تحقیق کے مطابق یہ جین بائیں ہاتھ والے لوگوں میں زیادہ پایا جاتا ہے اور خلیے کی ساخت کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ TUBB4B نامی جین ہاتھ کا تعین کرنے میں اہم ہے۔ ہمارا دماغ 2 حصوں میں تقسیم ہے اور تحقیق کے مطابق زیادہ تر لوگوں میں دماغ کا بائیں حصہ زبان کے لیے غالب ہوتا ہے جب کہ دائیں جانب بصری توجہ کے لیے اہم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ دماغ کا بائیں حصہ بھی غالب دائیں ہاتھ کو کنٹرول کرتا ہے، جب کہ بائیں ہاتھ والے افراد میں دماغ کا دائیں حصہ غالب ہاتھ کو کنٹرول کرتا ہے، سوال صرف یہ ہے کہ بائیں ہاتھ والے لوگوں کے دماغ میں یہ فرق کیسے واقع ہوتا ہے؟ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ TUBB4b ایک پروٹین کو کنٹرول کرتا ہے جو سیل کی ساخت میں کردار ادا کرتا ہے۔ محققین نے بائیں ہاتھ والے افراد میں اس جین کے اندر مخصوص تغیرات دریافت کیے۔ محققین تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی بہت کچھ واضح نہیں ہے، لیکن ہمیں شبہ ہے کہ مخصوص جینیاتی تغیرات ایک کردار ادا کرتے ہیں، TUBB4B ایک اچھی مثال ہے۔ محققین کے مطابق ہمارے خیال میں رحم میں دماغی نشوونما کے دوران بائیں ہاتھ کو غلبہ حاصل ہوتا ہے لیکن بعد میں سماجی عوامل اس میں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیدائش کے بعد مختلف معاشروں میں بچوں پر دباؤ ڈال کر ان کو دائیں ہاتھ والا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+