اسرائیلی حملوں کے جواب میں شدید ایرانی رد عمل
- 19, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : جمعہ کی صبح ایران کے شہر (اصفہان) کے نواحی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے کیے - ان علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے- اور ایران کے ڈیفینس سسٹم نے اسرائیل کے تین ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے ۔ ایران کا شہر اصفہان ایک حساس شہر ہے - یہاں کئ فوجی ٹھکانے اور تنصیبات ہیں اور اسرائیل انہی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن ناکام رہا -
اسرائیل کے ان حملوں پر ایران کے (وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان) نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ اسرائیل کو خبردار کیا کہ 'اگر اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف کوئ کارروائ کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا ' ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ایران اب تک بہت تحمل کا مظاہرہ کر چکا ہے- اور ہم اب بھی خطے میں تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلیے اقوام متحدہ کے اقدامات کا ساتھ دینے کیلیے تیار ہیں ' ۔ ایرانی ایٹمی سیکیورٹی کمانڈر نے اسرائیلی حملوں کے رد عمل میں کہا کہ 'اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران بھی ایٹمی میزائلوں کا استعمال کرے گا -
تبصرے