ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی پرچون قیمت

نیوز ٹوڈے :  ملک بھر میں سیمنٹ کی پرچون قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1207 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.41 فیصد کم ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+