کھانے کے فوری بعد پانی پینا کتنا نقصان دہ ہے؟
- 24, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : خوراک کے دوران یا بعد میں پانی پینے کے فوائد اور نقصانات کا موضوع بہترین طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔ ماہرین صحت کی مشورہ دیتے ہیں کہ کھانے کے بعد 10 سے 30 منٹ کے درمیان پانی پینا بہترین ہوتا ہے۔ پانی کو ہرگز ایک دفعہ میں نہیں بلکہ رک رک کر پینا چاہیے۔ کھانے کے بعد فوراً پانی پینا معدے کے تیزاب اور ضروری خامروں کو پتلا کر سکتا ہے اور انسولین کی سطح کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، غذائی اجزاء کا جذب بھی خراب ہوسکتا ہے اور ہاضمے کے نظام کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ خوراک کے بعد کمزوری، پیاس، یا ٹھکاوٹ کی صورت میں تھوڑی مقدار میں پانی پیا جاسکتا ہے، لیکن پانی ٹھنڈا نہ ہو کیونکہ یہ ہاضمے کے نظام کو متاثر کرسکتا ہے۔ اور کولڈ ڈرنک جیسی مشروبات کا استعمال بھی کم کرنا چاہئے۔
تبصرے