انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ نے پولیو وائرس کی گردش کے بارے میں خبردار کیا

انسداد پولیو پروگرام پنجاب

نیوز ٹوڈے :  انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ نے آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے، ، پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 موسم گرما پولیو وائرس کے لیے انتہائی سازگار ہے، اس موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں 3 جون سے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، مہم لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ کے اضلاع میں چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے راولپنڈی اور میانوالی کے مخصوص علاقوں میں پلائے جائیں گے جبکہ باقی 4 اضلاع کے تمام علاقوں میں مہم چلائی جائے گی۔ خضر افضل نے مزید بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم کا دورانیہ 7 دن جبکہ دیگر اضلاع میں 5 دن ہوگا۔ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+