بہترین خوراک جو جلد موت کے خطرے کو ایک تہائی تک کم کرتی ہے
- 10, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اگر آپ درمیانی عمر میں قبل از وقت موت سے بچنا چاہتے ہیں تو پھلوں، سبزیوں اور سارا اناج سے بھرپور غذا کھانے کی عادت بنائیں۔
ہارورڈ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پودوں پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ تقریباً ایک تہائی تک کم کر دیتا ہے۔اس کے ساتھ پودوں کی خوراک کا زیادہ استعمال بھی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 51 فیصد تک کم کر سکتا ہے جس سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
اس تحقیق میں 200,000 سے زائد افراد کی غذائی عادات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مختلف غذائیں صحت پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں۔مطالعہ کے آغاز میں یہ تمام افراد کسی بڑی بیماری سے پاک تھے اور ان کی صحت کا 34 سال تک جائزہ لیا گیا۔
اس عرصے کے دوران ہر 4 سال بعد سوالنامے کے ذریعے ان افراد سے غذائی عادات کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔
خوراک کی بنیاد پر، محققین نے ان لوگوں کو 15 گروپوں میں تقسیم کیا اور پایا کہ پھلوں، سبزیوں اور سارا اناج سے بھرپور غذا ہمارے سیارے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے بھی اچھی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایسی غذا استعمال کرنے والوں میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں ڈیمنشیا سے موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوتا ہے، جب کہ امراض قلب سے موت کا خطرہ 14 فیصد، کینسر سے موت کا خطرہ 10 فیصد، جب کہ سانس کی بیماریوں سے موت کا خطرہ 10 فیصد ہوتا ہے۔ خطرہ 47 فیصد تک گر جاتا ہے۔
محققین نے کہا کہ ہماری غذائی عادات صحت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کو سست کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اور زمین کی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔
خاص خبریں
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تازہ ترین
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تبصرے