وسیم جونیئر کی شادی مکہ مکرمہ میں ہوئی

محمد وسیم جونیئر

نیوز ٹوڈے :   قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد وسیم جونیئر نے سعودی عرب میں خاموشی سے شادی کر لی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے خوشی کی خبر کا اعلان تصویر اور شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا، جاری کردہ تصاویر میں انہیں اپنی دلہن کا ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

وسیم جونیئر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے خانہ کعبہ صاف نظر آرہا ہے۔اس کے علاوہ دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑے کو مطاف میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وسیم جونیئر نے احرام باندھ رکھا ہے جب کہ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآنی آیت لکھی جس کا مطلب ہے 'اور ہم نے اپنے دلوں کو جوڑ دیا'۔ سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے کرکٹر کو شادی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دوسری جانب ساتھی کرکٹرز، آل راؤنڈر شاداب خان، جنید خان، عامر جمال نے انہیں شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نئے سفر کے لیے دعا کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+