حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نیوز ٹوڈے:    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+