استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے ایک اہم خبر

استعمال گاڑیوں کی نیلامی

نیوز ٹوڈے :    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے استعمال شدہ اور قابل استعمال گاڑیوں کی نیلامی پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

 ایف بی آر کی جانب سے استعمال شدہ اور قابل استعمال گاڑیوں کی نیلامی پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جن پر مقامی یا درآمدی مرحلے پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی نیلامی پر ٹیکس سے متعلق تفصیلی رپورٹ وفاقی محتسب کے دفتر میں جمع کرادی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'غیر استعمال شدہ' یا متروک استعمال شدہ گاڑیوں کی نیلامی پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بولی لگانے والوں کی جانب سے نیلامی میں شامل گاڑیوں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+