پیٹرول پر 17 روپے فی لیٹر کا بڑا مجموعی مارجن

پیٹرول کی قیمت

نیوز ٹوڈے :    پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کے بھاری مارجن کا مطالبہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اضافے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ڈیلرز اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے کا مارجن لے رہے ہیں۔ 

ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اوگرا کی جانب سے حالیہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور اوگرا کی جانب سے مجوزہ مارجن کیلکولیشن کو قبول نہیں کرتے۔ 

اوگرا نے OMCs کے لیے نئے مارجن میں 1.40 پیسے اورڈیلرز کے مارجن میں 1.35 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ 

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل رات کیا جائے گا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔حکومت کی جانب سے ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جب کہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار کمی کی گئی تھی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+