گردوں کی صحت کے لئے مفید غذائیں

نیوز ٹوڈے:گردوں  کی بیماری ایک عام مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ دنیا کے دس فیصد آبادی کو متاثر کرتی ہے۔گردے ہمارے جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ ہمارے بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں بہت  مفید ہیں۔

 

سردیوں کے موسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ہماری روزمرہ کی خوراک بھی ہمارے گردوں  کی صحت کو خراب یا اچھا بنا سکتی ہے۔

 

اگر آپ ایسی غذا  کا استعمال کر رہے ہیں جو آپ کے گردوں کےلئے نقصان دہ ہے تو اس کی وجہ سے آپ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

 

وہ افراد جو ذیا بیطس اور بلڈ پریشر میں مبتلا ہوتے ہیں یہ گردوں کی بیماری میں خطرے والے عوامل ہیں۔ اس کے علاوہ موٹاپا سگریٹ نوشی اور جنیات بھی اس بیماری کو بڑھا سکتے  ہیں۔

 

ہائی بلڈ پریشر  اور بلڈ شوگر گردوں  میں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس کی وجہ سے بہتر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

 

جب ہمارے گردے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہے ہوتے تو ہمارے خون میں فضلہ  جمع ہوجاتا ہے۔ لہذا وہ افراد جو گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں انہوں اپنی غذا کے انتخاب میں اختیاط برتنی چاہیے۔

 

گردوں کی صحت کے لئے مفید غذا

 

ہم گردوں کی صحت کو غذا کی مدد سے بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔گردوں کی صحت کے لئے مفید غذا مندرجہ ذیل ہے:

 

بند گوبھی

 

یہ ایک غذائیت سے بھرپور سبزی  ہے۔اس میں وٹامن سی، وٹامن کے اور  بی فولیٹ کےعلاوہ اس میں تمام غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ فائبر کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ اسے کم پوٹاشیم والی ڈش کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

آپ اپنے گردوں کے لئے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

بلیو بیری

 

یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف گردوں کے لئے بلکہ  ہماری ہڈیوں کے لئے بھی مفید ہے۔

 

یہ ہمارے گردوں کو کسی نقصان کی صورت میں بھی مرمت کرتا ہے۔

 

پتے دار سبزیاں

 

بہت سی پتے دار سبزیاں آپ کے گردوں کے لے فائدہ مند ہیں۔ پتے دار سبزیاں جیسے پالک وغیرہ اس میں پوٹاشیم اچھی مقدار میں پایاجاتا ہےآپ کوڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہیے۔

 

البتہ پالک ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔اس سے ایسے اجزاء ملتے ہیں جو ہماری گردوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔

 

انڈے کی سفیدی

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈے کی زردی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے لیکن اس میں فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔انڈے کی سفیدی میں پروٹین  اچھی مقدار میں پائی جاتی ہے۔

 

سیب

 

ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھنے میں سیب ہماری مدد کرتا ہے۔نہ صرف گردوں کے لئے بلکہ مجموعی صحت کے لئے بھی اچھا ہے۔

 

اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور آزاد ریڈیکلز نقصان سے بچاتے ہیں۔

 

سوڈیم

 

ہمارے بہت سے کھانوں میں سوڈیم پایا جاتا ہے۔ ہمارے خراب گردے اضافی سوڈیم کو فلٹر نہیں کر سکتے۔ جس کی وجہ سے خون میں اس کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

 

اس لئے اسے کم کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

 

پوٹاشیم

 

ہمارے جسم میں پوٹاشیم بہت اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو اسے محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

 

زیادہ تشویش حالت میں آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

مزید پڑھیں:صحت کے حوالے سے بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+