کن عادات کی وجہ سے آپ سننے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں؟جانئے

نیوز ٹوڈے:انسا ن کی بہت سی عادات اس کو بگاڑ بھی سکتی ہیں اور اس کو نکھاربھی سکتی ہیں۔ ہم اپنی اچھی عادات کی وجہ سے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

 

صحت مند زندگی گزارنے کے لئے بس یہ ضروری نہیں ہے کہ  متوازن غذا کا استعمال کیا جائے بلکہ اس کے لئے وہ عادات بھی اپنانی چاہیے جس کو اپنا کر ہم تندرست رہ سکیں۔

 

آپ اپنے کان کی صحت کو معمولی نہ سمجھیں۔ایسا بھی ضروری نہیں ہے کہ خراب عادتوں وجہ اپنی سماعت کھو دیں لیکن آپ کو اپنی سماعت کو محفوظ رکھنے کے لئے اختیاط کرنی چاہیے۔

 

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہیڈ فونز کے استعمال کی وجہ سے   ایک ارب سے زائد افراد کو قوتِ سماعت  سے محرومی کا سامنا ہے۔

 

جرنل  میں یہ شائع ہونے والی تحقیق سے اندازہ لگایا  گیا ہے کہ 12 سے34سال کے  چوبیس فیصدافراد ہیڈ فونز، ائیر فونز،ایئر بڈز  پر موسیقی کو غیر محفوظ والیوم پر سنتے ہیں۔

 

ہیڈ فونز کا استعمال

 

ایئر بڈز یا ہیڈ فون پر لوگ اونچی آواز میں  موسیقی سنتے ہیں۔یہ اونچی آواز آپ کےکانوں کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔اونچی آواز ہمارے کانوں کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ہیڈ فون لگانے کی وجہ سے کان کا میکانزم بہت تیز آواز میں آجاتا ہے جو اس قسم کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

 

جتنا ہوسکے اس کا استعمال کم سے کم کریں۔

 

ورزش کی کمی

 

روزمرہ کی زندگی میں صحت مند اور تندرست رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ورزش کی جائے۔یہ  ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔

 

موٹاپا اس ملک کی بڑھتی ہوئی صحت عامہ کی تشویش حالت ہے اس وجہ سے انسان نہ صرف بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر میں مبتلا ہوتا  ہے بلکہ  خون کے نظام کو بھی متاثر کرتا ہے۔اس وجہ سے ہماری سماعت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

اس کے لئے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے وزن کا انتظام کریں اور  باقاعدگی کے ساتھ ورزش کریں۔

 

تمباکو نوشی

 

سگریٹ نوشی آپ کی صحت کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتی ہے۔ اس میں سننے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ امریکی پھیپھڑوں کی ایسوی ایشن کے مطابق ایک جلتا ہوا سگریٹ سات ہزار کیمیکلز کو لے کر آتا ہے۔ان کیمیکلز میں سے کچھ کیمیکلز کان کے چھوٹے میکانزم یا  آواز کی ترجمانی کرنے والے  اعصاب کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

انفیکشن

دائمی کان کا انفیکشن ہڈیوں کے حلیوں کو توڑ دیتا ہے جو سماعت کو ممکن بناتے ہیں۔ اگر انفیکشن کی علامات پر غور نہ کیا جائے یا علاج نہ کروایا جائے تو آپ سننے کی صلاحیت کو کھو سکتے ہیں۔ زیادہ تر انفیکشن بیکٹریل ہوتے ہیں جو علاج پر ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

 

اگر اس انفیکشن کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ آپ کے کان کے اندرونی خلیوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔

 

دانتوں کی ناقص حفاظت

 

خراب دانتوں اور غیر صحت مند مسوڑھوں کی وجہ سے بھی آپ کی مجموعی صحت پر اثر پڑتا ہے۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بیکٹریا آپ کے خون کے دھارےمیں شامل ہے۔

 

اس لئے ضروری ہے کہ آپ کانوں کے ساتھ دانتوں کی بھی حفاظت کریں۔

 

مزید پڑھیں:صحت کے حوالے سے بلاگ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+