سموگ کے انسانی صحت پر اثرات اور اس سے بچاو کے طریقے
- 25, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سموگ کا آغاز بھی سردیوں کے شروع میں ہوجاتا ہے۔ ہوا کی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہ ہماری انسانی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق لاہورپاکستان کاآلودہ ترین شہر بن چکا ہے۔
کراچی کی اگر بات کی جائے تو کراچی کا شمار بھی آلودہ ترین شہر میں ہوتا ہے۔سردیوں کے موسم میں فضائی آلودگی عروج پر پہنچ جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فضائی آلودگی میں سموگ بھی شامل ہے۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ سموگ ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اور ہم کیسے اس سے بچ سکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
سموگ کیا ہے؟
یہ ایک فضائی آلودگی ہے۔یہ زیادہ تر سردی کے موسم میں ہوتی ہے۔ یہ دھوئے اور دھند کا ملاپ ہے وہ علاقے جہاں زیادہ دھواں تو وہاں فضائی آلودگی اور سموگ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
بہت سے ممالک میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے قوانین ترتیب دیے گئے ہیں تا کہ فضا میں آلودگی کو کم کیا جا سکے۔
سموگ کی وجہ سے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات
کیا آپ جانتے ہیں کہ سموگ کی وجہ سے آپ کی صحت ہر اثر پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ یہ موسمیاتی آلودگی ہے جو ہماری صحت کے لئے نقصان کا سبب بنتی ہے۔
سموگ کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں میں جو عام ہیں وہ یہ ہیں؛
سانس کی بیماری
جب ہوا میں آلودگی بڑھ جاتی ہے تو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے جس وجہ سے دمہ کے مریضوں کے لئے زیادہ خطرناک ہے۔
اس کی وجہ سے سانس لیتے وقت گھٹن محسوس ہوتی ہے۔
آنکھوں میں جلن
ہمیں سموگ کی وجہ سے آنکھوں کے انفیکشن کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس وجہ سے آنکھوں میں خراش، آنکھوں کا سرخ ہوجانا یا آنکھوں سے پانی کا نکلنا شامل ہے۔
گلے کا انفیکشن
نزلہ زکام ہونا سردیوں میں عام بات ہے لیکن اگر ماحول میں آلودگی شامل ہو جائے تو اس کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سموگ کی وجہ سے گلے میں درد نزلہ اور زکام کا ہونا عام ہے۔ اس کے علاوہ خشک کھانسی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جو ہماری صحت اور پھیپھڑوں کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔
یہ وہ بنیادی بیماریاں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں صحت کا نقصان ہوتا ہے ۔ اگر آپ ان علاقوں میں مقیم ہیں جہاں سموگ زیادہ ہوتی تو آپ کو وہ اختیاطی تدابیر اپنانی چا ہیے جس کی مدد سے آپ صحت کے نقصان کو کم کرسکیں۔
سموگ کے نقصان سے بچنے کے لئے اختیاطی تدابیر
ہمیں سموگ سے بچنے کے لئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
ماسک کا استعمال
وہ افراد جن کو سانس کا مسئلہ ہے ان افراد کو باہر نکلتے وقت لازمی ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے۔ تاکہ وہ سموگ زدہ ہوا میں سانس لینے سے گھٹن کا احساس نہ محسوس کرسکیں۔
ورزش سے پرہیز
اگر آپ کو علم ہو کہ ماحول میں سموگ زیادہ ہے تو آپ کوئی بھی ورزش کرنے سے گریز کریں اس کے علاوہ آپ سموگ والے ایریا میں جاگنگ کرنے سے بھی پرہیز کریں۔
نیوز ٹوڈے:اگر آپ دمہ کے مریض ہیں تو اس صورت میں آپ اپنا انہیلر ساتھ رکھیں۔
عینک کا استعمال
اگر آپ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے ہیں تو اس صورت میں یا تو آپ ہیلمٹ کا استعمال کریں یا آپ آنکھوں کے انفیکشن سے بچنے کے لئے عینک کا استعمال لازمی کریں۔
دھواں بڑھانے والی چیزیں
نیوز الرٹ ٹوڈے:سموگ دھند اور دھوے سے مل کر بنتی ہے اس لئے سموگ کے دنوں میں کچھ بھی جلانے سے پرہیز کریں جیسے لکڑیاں جلانے سے پرہیز کریں۔ ا س کے علاوہ وہ گاڑیاں جو دھواں چھوڑتی ہیں ان کا استعمال کم کریں۔
اپنے گھر کی کھڑکیاں بند رکھیں۔
سموگ یعنی فضائی آلودگی نہ صرف انسانوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ جانوروں ، فصلوں اور شہروں کو بھی نقصان دیتی ہے۔
مزید صحت سے متعلق بلاگ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تبصرے