قوتِ مدافعت کو بڑھانے والے اہم وٹامنز

نیوزٹوڈے:مضبوط مدافعتی نظام ہمیں بیماریوں سے بچانے میں مددکرتا ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کے مضبوط ہونے کی وجہ سے  ہمیں جلد صحت یاب ہونے میں مدد کرتی ہیں۔ لیکن اس کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں ان غذاوں کا استعمال کرنا چاہیے جو ہمیں صحت یاب بنانے میں مدد کریں۔

 

اگر آپ بھی کمزور مدافعتی نظام رکھتے ہیں تو مندرجہ ذیل وٹامنز آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

 

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے وٹامنز

 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ خود کو اور اپنے عزیزوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں تو اپنی خوراک میں ان وٹامنز کا استعمال لازمی کریں وٹامنز سے بھرپور غذائیں آپ کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔

 

وٹامنز

 

صحیح وٹامن کا انتخاب آپ کے مدافعتی نظام کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔صرف وٹامن کا استعمال آپ کو صحت مند نہیں بناتا بلکہ صحت مند عادات کو برقرار رکھ کر آپ اپنے نظام انہظام کی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

 

ایک تحقیق کے مطابق زمپانو کہتے ہیں کہ  اگر آپ وٹامن سے بھرپور غذا کا انتحاب کریں گے اتنا ہی اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنا سکیں گے۔

 

آپ کو صحت مند رہنے کے لئے جن وٹامنز کی ضرورت ہوسکتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

 

وٹامن سی

 

یہ ایک ایسا وٹامن ہےجو ہمارے مدافعتی نظام کو سب سے زیادہ بڑھانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے آپ بیمار ہوسکتے ہیں۔

 

یہ وٹامن اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتا ہے اور آپ کو زہریلے مادوں سےبچا سکتا ہے۔یہ زہریلے مادے سوزش کا باعث بنتے ہیں۔باقاعدگی کے ساتھ وٹامن سی کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ یہ  خود جسم میں پیدا نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ بعد میں استعمال کرنے کے لئے بھی اسے ذخیرہ نہیں کیا جاتا۔

 

وٹامن سی  کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ کینو، مالٹا، چکوترا، اسٹرابیری ، بروکولی، ہری مرچ ااور کالی مرچ ہے۔

 

وٹامن بی6

 

یہ وٹامن بھی ہماری قوتِ مدافعت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔اگر کوئی بیکٹریا یا وائرس آپ پر حملہ کرتا ہے تو آپ وٹامن بی 6 کی موجودگی کی وجہ سے آپ وائرس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

 

آپ وٹامن بی6 کو آلو،کیلوں، پنیر، چکن اور گوشت سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

معدے کے لئے بہترین غذا جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

وٹامن ای

 

یہ ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ وٹامن ہمیں انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ  وٹامن ای آپ کے موئثر غذائی اجزا میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کے سیلز اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔

 

آپ وٹامن ای کو گری دار میوں سے حاصل کرنے کے علاوہ پالک ،کیوی، آم ،بروکولی، ٹماٹر اور پالک سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

زنک

 

تحقیق سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ زنک ہمارے مدافعتی نظام کا گیٹ کیپر ہے۔آپ کے مدافعتی نظام کے خلیوں کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

آپ سیب، کدو کے بیجوں، دالوں ،دودھ اور دہی سے زنک حاصل کرسکتے ہیں۔

 

سیلینیم

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ  جب آپ پر کوئی بیماری حملہ کرتی ہے تو یہ اس میں آپ کی حفاظت کرتا ہے اور بیماری سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔یہ آپ کودائمی سوزش کو بچا سکتا ہے۔

 

ہم سیلینیم کو انڈوں،گری دار میوں، مٹر،دالوں،دودھ اور دہی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں:صحت کے حوالے سے بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+