وہ عادات جو یادداشت کو کمزور بنا سکتی ہیں

 

نیوز ٹوڈے:انسان کی عادات ہی اسے بیمار بناتی ہیں اور عادات ہی اسے کمزور بناتی ہیں۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ان عادات کو اپنائیں جو آپ کی  مجموعی صحت کے لئے مفید ہوں۔

 

انسانی صحت میں غذا کا بھی بہت اہم کردار ہے لیکن  اگر اس میں صحت مند عادات بھی شامل کر لی جائیں تو زندگی اور بھی آسان ہوجاتی ہے۔

 

بہت سے افراد ایسے دنیا میں موجود ہیں جو یادداشت کی کمزوری کا سامنا کرتے ہیں اور ہم میں سے بھی بہت سے افراد ایسے ہونگے جو چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہوں گے۔

 

یادداشت کی کمزوری بھی انسان کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے لیکن ہم یاداشت کو بہتر بناکر اپنی اس مشکل کا آسان کر سکتے ہیں۔انسان کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو یادااشت کی کمزوری کاباعث بنتی ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کونسی عادات ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔

 

یادداشت کی کمزوری کا باعث بننے والی عادات

 

اگر آپ کو بھی یادداشت کی کمزوری کا سامنا ہے تو آپ میں یہ عادات ہوسکتی ہیں۔

 

فکر مند  اور پریشان رہنا

 

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد زیادہ فکر مند رہتے ہیں ان کو یادداشت کی کمزوری کا سامنا ہوسکتا ہے۔یہ تحقیق امپرئیل کالج لند ن میں کی گئی اور اس میں جائزہ لیا گیا  کہ وہ افراد جو فکر مند رہتے ہیں ان کی یادداشت کیسی ہوتی ہے۔

 

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ فکر مند اور چڑچڑے رہنے والے افراد میں یادداشت کی کمزوری ہوتی ہے۔ان افراد نے یادداشت کے ٹیسٹ میں بدترین مظاہرہ کیا۔

 

سگریٹ نوشی

 

امریکہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  جو افراد طویل مدت تک سگریٹ نوشی کرتے ہیں  ان میں یاداشت کی کمزوری ہوسکتی ہے۔طویل مدت تک تمباکو نوشی آپ کے دماغ کی بیرونی تہہ کو پتلا کر دیتی ہے۔

 

اس وجہ سے آپ کا دماغ تیزی سے بوڑھا ہوجاتا ہے۔

 

ورزش

 

انسا ن کی صحت کے لئے ورزش اچھی ہے یہ انسان کو متحرک رکھتی ہے اور کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔بہت زیادہ ورزش بھی انسان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔یہ آپ کی یادداشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

 

بہت کم ورزش بھی آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور موٹاپا کی وجہ سے بھی بہت سی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے۔

 

فاسٹ فوڈ کا استعمال

 

جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسانوں کے لئے فوائد رکھے ہیں وہاں اس کے نقصانات بھی ہیں۔جدید زمانے میں نہ صرف انسان کا رہن سہن بدلا ہے بلکہ  نوجوان نسل کی خوراک بھی بدل گئی ہے۔ زیادہ فاسٹ فوڈ کا استعمال انسان کی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔

 

یونیورسٹی آف کیلفورنیا کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ٹرانس فیٹس جو  چکنائی ہے اور کھانے کو محفوظ رکھنے میں استعمال ہوتی ہے۔ وہ انسان میں نہ صرف  ذیا بیطس، امراضِ قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے بلکہ آپ کی  یادداشت کو بھی کمزور کر سکتی ہے۔

 

نیند کی کمی

 

مجموعی صحت کی بہتری کے لئے کافی نیند کا لینا بہت ضروری ہے اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ دن بھر کی سرگرمیاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دیتے۔ کیلفورنیا میں ہونے والی تحقیق بھی یہ بتاتی ہے کہ نیند کی کمی آپ میں یادداشت کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔

 

آپ اپنی یادداشت کو بہتر بنانے او ر اس کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے ایسے اقدام کر سکتے ہیں جس سے آپ صحت مند یادداشت حاصل کر سکیں۔

 

مزید پڑھیں:قوتِ سماعت کو کمزور کرنے والی عادات

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+